کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار921 جبکہ 2 لاکھ 63 ہزار193 افراد صحتیاب

کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار فائل فوٹو کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 730 کیسزاور17 اموات رپورٹ ہوئیں۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار921 جبکہ 2 لاکھ 63 ہزار193 افراد صحتیاب ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 730 نئے کیسزرپورٹ جب کہ 17 متاثرین کی اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 16 ہزار 599 ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2 لاکھ 63 ہزار 193 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 556 ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد تعداد 94 ہزار 715 کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34 ہزار 859 ، بلوچستان میں تعداد 11 ہزار 956 ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 296 15296 ، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار 157 اورگلگت میں 2 زہار 382 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 17 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 129 ہو گئی۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 631 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھرمیں اب تک 21 لاکھ 86 ہزار 442 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک بھرکے اسپتالوں میں 147 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 344 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store