سعودی ولی عہد نے عمران خان سے شاہ محمود قریشی کا استعفیٰ مانگ لیا، اہم خبر نے سب کو چونکادیا

سعودی ولی عہد اور عمران خان فائل فوٹو سعودی ولی عہد اور عمران خان

 سعودی عرب کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سعودی عرب نے شاہ محمود قریشی کی قربانی مانگی ہے۔ خیال رہے کہ کشمیر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے۔

وزیر خارجہ کے اس بیان کے بعد ظاہری طور پر تو کچھ بھی نہیں ہورہا لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے۔

پاکستانی حکام کو سعودی حکومت کی ناراضی کی فکر ستارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے چیئرمین علما پاکستان کونسل علامہ طاہر اشرفی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store