کورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی ساری دنیا کیلئے مثال قرار، اہم خبر آگئی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی کو دنیا کے لیئے مثال قرار دے دیا۔

وولکن نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کے ممالک کے لیے چیلنج ہے۔ صدر اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان اسعالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا۔

دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے کہاکہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں۔

 پاکستان نے باقی دنیا سے بہتر اقدامات اٹھائے۔ صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے کہاکہ اپنی آنکھوں سے اس صورتحال کا مشاہدہ کر کے بہت خوشی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store