نئی گاڑیوں کی خریداری اور ملازمتوں کی نئی آسامیوں سے متعلق حکومت کا کڑا فیصلہ، اہم تفصیلات جانیے

ملازمتوں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے فائل فوٹو ملازمتوں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے

اسلام آباد وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت مالی سال 2020-21 کے دوران تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں کی خریداری۔

ملازمتوں کی نئی آسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔

وزارتوں و ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں اور نئی آسامیوں کی ناگزیر ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں و ڈویژنوں اور ان کے ماتحت ڈیپارٹمنٹس میں افسران کے اخبارات و جرائد پر بھی پابندی ہوگی اور صرف مجاز افسران کو ایک اخبار یا میگزین لینے کی اجازت ہوگی۔

موٹر سائیکل کے علاوہ تمام اقسام کی گاڑیوں کی خریداری اور نئی اسامیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

بجلی،پانی اور گیس سمیت دیگر یوٹیلٹی بلوں کے اخراجات کو کنٹرول کرنا اور دیگر سرکاری اثاثہ جات کی مینٹی نینس کے اخراجات کو بھی کم سے کم سطع پر لانا اکاونٹنگ افسران کی ذمہ داری ہوگی۔

ان اخراجات کو بجٹ میں مختص کردہ فنڈز تک محدود رکھنا ہوگا۔ اگر کسی وزارت وڈویژن میں نئی گاڑیوں یا نئی آسامیاں پیدا کرنا ناگزیر ہوگا تو اس کیلئے قائم کمیٹی ضروریات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات دے گی۔

install suchtv android app on google app store