سرکاری ملازمین کی موجیں ختم، حکومت پاکستان نے سخت احکامات جاری کردئیے

سرکاری ملازمین کی موجیں ختم فائل فوٹو سرکاری ملازمین کی موجیں ختم

ملازمین کی موجیں ختم، 11 اگست سے حاضری لازمی قرار دیدی گئی، حکومت پنجاب نے تمام محکموں کوکل سے کھولنے کا اعلان کر دیا، تمام سرکاری ملازمین کل سے ڈیوٹی پر حاضر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے بروز منگل مورخہ 11 اگست 2020ء سے تمام سرکاری ملازمین کی دفاتر میں حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔

حکومت پنجاب نے تمام محکموں کوکل سے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ تمام سرکاری ملازمین کل سے ڈیوٹی پر حاضر ہو نگے ۔

اس سے قبل حکومت پنجاب نے محکموں میں ضروری سٹاف اور ایسے تمام افراد جن کی عمر پچاس سال سے زیادہ تھی کو چھوٹ دے رکھی تھی ۔

لیکن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے آج تمام محکموں کے سربراہوں کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ تمام محکمے کل 11 اگست سے کھولے جارہے ہیں۔ اسلئے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کر دی جائیں کہ وہ کل سے معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہونگے ۔

تمام محکموں میں کرونا کے خدشات کے پیش نظر فاصلے قائم رکھا جائے گا اور سٹاف منہ پر ماسک لگائے گا اور دفاتر میں سینٹائزر کی فراہمی کو یقنی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے تقریبا مارچ میں لاک ڈاون شروع کیا تھا پھر اپریل میں سرکاری دفاتر میں ضروری سٹاف کو بلانے کی ہدایات دی تھیں۔ اب تقریبا پانچ ماہ بعد تمام محکمے مکمل طور پر کھول دئیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کوویڈ 19 کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو صاف کرنے کے لئے سینی ٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 539 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز اورمزید 15 اموات ہوئیں۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار660 تک جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 6097 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 17 ہزار 799 ہے، ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار764 ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store