نواز شریف نے حکومت کو مدت پوری کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دی، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کو 5 سال پورے کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دے کر گئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مریم نواز 11 اگست کو قومی احتساب بیورو( نیب) کے سامنے پیش ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے۔ جمعیت علما ءاسلام (ف) پیپلز پارٹی اور ن لیگ نئے انتخابات پر متفق ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہاکہ حال ہی میں منظور کیے گئے بلز پر نواز شریف کی رائے سےاستفادہ کیا گیا۔ انہوں نے ہی مل بیٹھ کر ترامیم پر غور کرنے کا کہا تھا۔ رانا ثنا اللہ نے اعتراف کیا کہ بلز کی منظوری میں اپوزیشن سے کوتاہی ہوئی ہے مگر اس میں بدنیتی شامل نہیں تھی۔

install suchtv android app on google app store