حمزہ شہباز کے خلاف احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ، ن لیگ کے لیے بڑی خبر آگئی، جانیے تفصیلات

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے موقع پر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا موقف ہے کہ حمزہ شہباز کو کورونا ایس او پیز کی بنا پر پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت کی جانب سے سے ریفرنس دائر کرنے سے متعلق استفسار پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جلد ہی دائر کر دیا جائے گا۔ کچھ شریک ملزمان سے تفتیش ابھی جاری ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کر دی۔

install suchtv android app on google app store