شجرکاری مہم: یواین اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکرنے پودا لگایا

وولکن بوزکر نے وزارت خارجہ کے احاطے میں پودا لگایا فائل فوٹو وولکن بوزکر نے وزارت خارجہ کے احاطے میں پودا لگایا

اقوامی متحدہ اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے بھی پودا لگا کر شجری مہم میں شرکت کی ہے۔

دو روزہ دورے پر پاکستان آئے وولکن بوزکر نے وزارت خارجہ کے احاطے میں پودا لگایا اور شجر کاری مہم کو سراہا۔ انہوں نے ماحولیات کی بہتری کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

وولکن بوزکر اوروز یر خارجہ ملاقات کے بعدپریس کانفرنس کریں گے۔

یو این جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدروولکن بوزکرکی وزارت خارجہ آمد پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ وولکن بوزکر آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر وولکن بوزکر گزشتہ شب ہی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر پاکستان کی دعوت پر دورے پر پہنچے ہیں۔ وہ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کی معزز مہمان سے ہونے والی ملاقات میں امن و استحکام، ترقی اور انسانی حقوق کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔

وولکن بوزکر پہلے ترک شہری ہیں جو اس اعلیٰ منصب کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ سفارتکاری میں تقریباً 40 سالہ تجربے کے حامل وولکن بوزکر نے اپنے انتخاب کے لیے ہونے والی خفیہ رائے شماری میں 178 ووٹ حاصل کیے تھے۔

install suchtv android app on google app store