عمران خان ایک عظیم لیڈر ہے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے، سری لنکن وزیراعظم

سری لنکن وزیر اعظم فائل فوٹو سری لنکن وزیر اعظم

سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجا پاکسے نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی فون کال اورنیک خواہشات پر شکر گزار ہوں۔

وہ ایک عظیم لیڈر ہیں اور میں مستقبل میں پاکستان کا شاندار مستقبل دیکھ رہا ہوں، سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجا پاکسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اعلیٰ سطح دورو ں کا منتظر ہوں۔ باہمی دوروں سے دوطرفہ دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدمات کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر مہاتیر محمد کا 8 اگست کو ایک تقریب میں کشمیریوں کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کے خلاف بولنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store