نجی اسکولوں کی آسانی کیلئے ڈیٹا انٹری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑا قدم اٹھالیا

اسکول فائل فوٹو اسکول

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی اسکولوں کی آسانی کیلئے ڈیٹا انٹری فارم جاری کردیا۔

نجی اسکولز درخواست فارم کے ہمراہ سکول ہائیجینک سرٹیفیکیٹ، بلڈنگ فٹنس سرٹفیکیٹ اور رجسٹریشن نمبر جمع کرائیں گے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق درخواست کے ہمراہ سٹاف وطلبا کی تعداد بھی بتانا ہوگی۔

فارم میں سکول ہیڈ کا ای میل نمبر او رلینڈ لائن نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔ نجی سکولوں کو ایجوکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ڈیٹا انٹری کیلئے 10 اگست تک درخواست جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

15 اگست کے بعد مینول طریقہ کار سے کسی سکول کو رجسٹریشن نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیراعظم کو سب اچھے کی رپورٹ پیش کردی۔ 

اسکول ایجوکیشن نے زیر التواء منصوبوں کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔  

رپورٹ میں دانش سکولز، ٹیچرز لائسنسنگ ایکٹ کو بھی شامل کیا گیا۔ کرایوں کی بلڈنگ میں سکولوں کا قیام تاحال زیرالتوا ہے۔ انصاف آفٹر نون سکول ،انصاف پرائمری سکول پروگرام اور انصاف موبائل سکول کا منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے۔

بریفنگ میں مزید ای سی ای بکس،پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبیلیٹیشن پروگرام،1227 سکولوں کی اپگریڈیشن اور آئی ایم آئی ایس شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store