نیب کا بڑا فیصلہ، اسپیشل سیل قائم اور اس میں کس کی تفتیش کی جائے گی؟ اہم خبر آگئی

نیب فائل فوٹو نیب

قومی احتساب بیورو نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کے سپیشل سیل میں تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکار، چارٹرڈ اکاونٹنٹس اور انکم ٹیکس کے افسران شامل ہوں گے۔

سپیشل سیل وائٹ کالر کرائم کی تفتیش میں نیب افسران کی معاونت کرے گا۔ نیب کا سپیشل سیل معاونت کے لئے ایس ای سی پی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی کا مجاز ہوگا۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر تجزیہ کارسلیم بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدارکیخلاف کاروائی متوازن کرنے کیلئے کی جاسکتی ہے، نیب میں عثمان بزدار کی گردن تو پھنسے گی۔

دیکھنا یہ ہے نیب اسی پیشی پر ان کو گرفتارکرکے جیل بھیجتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کاروائیوں کودو طریقے سے دیکھ سکتے ہیں کہ ایک یہ حکومت پر تنقید ہورہی تھی کہ نیب کو اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ نیب کو دونوں جانب ایک جیسا رویہ رکھنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store