پاکستان میں ایک دفعہ پھر سے رونقیں بحال، حکومت نے ملک کے تمام ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

حکومت نے ملک کے مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی ہے، ان ایئرپورٹس میں ہوائی اڈوں میں تربت، پنجگور، دالبندین، ژوپ، پسنی، موہنجوداڑو، نوابشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔

ہوائی اڈوں کو رات12 بجے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن و ترجمان عبدالستار کھوکھر نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے ملک کے مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

ان آٹھ ایئر پورٹس میں ہوائی اڈوں میں تربت، پنجگور، دالبندین، ژوپ، پسنی، موہنجوداڑو، نوابشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔ ہوائی اڈوں کو رات12 بجے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ہوائی اڈوں سے کارگو، اسپیشل فلائٹس اور نجی پروازیں بھی آپریٹ ہوسکیں گی۔

مزید برآں وفاقی حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ایئرلائنز آپریشن مکمل بحال کردیا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے کورونا پر قابو پانے کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے، لاک ڈاؤن پھرسمارٹ لاک ڈاؤن کا سسٹم آیا، ہم نے ایک مربوط حکمت عملی بنائی۔ انٹرنیشنل جریدوں میں بھی پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

پاکستان نے زبردست کام کیا ہے۔ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے کچھ سیکٹرز کو بند کیا ہو اتھا، آج این سی اوسی نے فیصلہ کیا ہے کہ جس کی سفارشات پر قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تعلیمی ادارے 15ستمبر کو ایک تاریخ دی گئی ہے۔ آخری نظرثانی 7 ستمبر کو اجلاس ہوا، جس میں پھر جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا، جبکہ سیاحتی مقامات کے ریسٹورانٹس اور ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیا جائے، جبکہ ملک بھر میں تمام ریسٹورانٹس کوان اور آؤٹ ڈور سروس 10 اگست کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store