حکومت نے کورونا سے پریشان پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی، جانیے تفصیلات

عمران خان اور آرمیہ چیف فائل فوٹو عمران خان اور آرمیہ چیف

وفاقی حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ایئرلائنز آپریشن مکمل بحال کردیا ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ، ٹرین اور فضائی سفر کو مکمل طور پرکھول دیا گیا ہے، 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔

 یکم اکتوبر سے جہاز میں لوگ نارمل انداز میں سفر کرسکیں گے۔ ا

نہوں نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے کورونا پر قابو پانے کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے۔ لاک ڈاؤن پھرسمارٹ لاک ڈاؤن کا سسٹم آیا۔ حکومت نے ایک مربوط حکمت عملی بنائی۔ انٹرنیشنل جریدوں میں بھی پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

پاکستان نے زبردست کام کیا ہے۔ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے کچھ سیکٹرز کو بند کیا ہو اتھا، آج این سی اوسی نے فیصلہ کیا ہے کہ جس کی سفارشات پر قومی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ تعلیمی ادارے 15ستمبر کو ایک تاریخ دی گئی ہے۔

آخری نظرثانی 7 ستمبر کو اجلاس ہوگا، جس میں پھر جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا، سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیا جائے۔ 

ملک بھر میں تمام ریسٹورنٹس کوان اور آؤٹ ڈور سروس 10 اگست کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ اسی طرح 10اگست سے سینماء ہالزاور تھیٹرز کو بھی کھول دیا جائے گا۔

کبڈی، رگبی، کشتی کے علاوہ اور شائقین کے بغیر باقی اسپورٹس کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح بیوٹی پارلرز، جم کلب، پارکس، کھولنے کی 10اگست سے اجازت دے رہے ہیں۔

ان سب سیکٹرز کو کھولنے کیلئے ایس اوپیز بنائے جا رہے ہیں۔ شادی ہالز بھی 15ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے، میٹرو بسوں میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرینیں اور ایئرلائنز کا آپریشن مکمل بحال کردیا ہے۔ 30 ستمبر تک ٹرینوں اور ہوائی سفر کیلئے ایس اوپیز برقرار رہیں گے۔ 

install suchtv android app on google app store