وزیراعظم عمران خان کا ایک اور شاندار فیصلہ، سید علی گیلانی کو کونسا اعلیٰ اعزاز دینے کا اعلان کر دیا؟

وزیراعظم عمران خان اور سید علی گیلانی فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور سید علی گیلانی

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعدکشمیریوں کی آزادی قریب ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان نے آزادجموںو کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ارکان آزادکشمیر اسمبلی کے خطاب سن رہاتھا، یاد رکھیں جوپوٹینشل پاکستان میں ہے شایدہی کسی دوسرے ملک میں ہو، ایک وقت تھا جب دنیا پاکستان کی مثالیں دیا کرتی تھی، اصولوں پر چلنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

قوم جب اصولوں سے ہٹ جاتی تو نیچے آجاتی ہے۔ خداکہتا ہے نبیﷺ کی سنت پر چلو۔ مجھے آپ کی باتوں سے مایوسی ہوئی۔ ایسا لگا جیسے آپ اندر سے تھوڑا ہارے ہوئے ہیں۔

ایسے دور سے گزر رہے ہیں، جس کااختتام کشمیر کی آزادی ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ مودی کو ہندوتوا کی بنیاد پر پذیرائی ملی۔ جس وجہ سے کشمیر میں قدم اٹھایا۔

مودی سمجھ رہاتھاکہ 8 لاکھ فوج سے کشمیریوں کو تحریک کو دبالے گا۔

5 اگست2019 کو مودی نے بہت بڑی غلطی کی،اس اقدام کے بعد کشمیریوں کی آزادی قریب ہے۔ مودی نے الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کیخلاف مہم چلائی۔

پلوامہ کو استعمال کرکے پاکستان کیخلاف نفرتیں پھیلائی گئیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مودی کو معلوم تھا چین کیخلاف مغرب کو بھارت کی ضرورت ہے۔ نریندرمودی کااندازہ غلط ثابت ہوا۔ بڑی بڑی قومیں تکبر میں غلط فیصلے کرکے تباہ ہوئی ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ کو بتایا کشمیر فلیش پوائنٹ ہے۔ پاکستان چپ کرکے نہیں بیٹھادنیا میں گیا۔

کشمیر کے معاملے پر دنیا کے ٹاپ لیڈر سے بات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھایا کشمیر دنیا کیلئے کتناخطرناک ہے۔

مودی نے گجرات میں مسلمانوں کاقتل عام کیا۔ مودی بلیک لسٹ تھا مغرب نہیں جاسکتا تھا۔

آج نریندر مودی دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے۔ دنیا کی نظراب کشمیر کی طرف ہے۔ یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے معاملے پر بات ہو رہی ہے۔

نیویارک میں کبھی اتنے لوگ نہیں نکلے، جو اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران نکلے۔ جرمن چانسلر جب بھارت گئیں، انہوں نے کشمیر کے معاملے پربات کی۔

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے بھارت زیادہ ظلم نہیں کرسکا۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ مودی حکومت بندگلی میں پھنس چکی ہے۔ کشمیر کبھی بھی بھارت کاعلاقہ نہیں تھا۔ بھارت نے کشمیر پر غیرقانونی قبضہ کیاتھا۔

وزیراعظم عمران خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو نشانہ پاکستان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی کونشان پاکستان اعزاز سے نوازیں گے ۔

install suchtv android app on google app store