کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 281,136 ہوگئی

ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے فائل فوٹو ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے

ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,014 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 281,136 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 21157، سندھ میں 2231 اور خیبر پختونخوا میں1,213 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 167، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 55 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

آج کے کیسز کی صورت حال

آج اب تک ملک بھر سے کورونا کے 78 کیسز اور 5 اموات سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 4 ہلاکتیں اور 24 کیس، گلگت سے ایک ہلاکت اور 23 کیسز جب کہ اسلام آباد سے 24 اور آزاد کشمیر سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93571 اور ہلاکتیں 2157 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 82563 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2218 اور اموات کی تعداد 55 ہو گئی ہے جب کہ 1820 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15122 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 167 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 12732 افراد صحتیاب بھی ہو چکےہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کا 1 کیسز رپورٹ ہوا

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 2105 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 55 ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2231 ہے جب کہ صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 122016 ہے۔

صوبے میں اب تک 111268 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11780 ہے جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10227 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 1213 ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 34324 ہے۔

کے پی میں اب تک 29255 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store