پاکستان کا شہباز شریف کے داماد کی برطانیہ سے حوالگی کے لیے بڑا قدم ، علی عمران کا بچنا مشکل ہوگیا

شہباز شریف کا داماد فائل فوٹو شہباز شریف کا داماد

پاکستان نے برطانیہ سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے داماد علی عمران کی حوالگی کے لئے لندن سے مطالبہ کردیا ہے، علی عمران کی حوالگی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہوم آفس یو کے سینٹرل اتھارٹی انٹرنیشنل کرائمنٹلی یونٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے یو کے سینٹرل اتھارٹی انٹرنیشنل کرائمنٹلی یونٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مجرموں کی ہوا لگی کے تعاون کے معاہدے کے بغیر ہی علی عمران کو باہمی تعاون کی بنیاد پر پاکستان کے سپرد کیا جائے۔

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے لندن کو لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے برطانوی حکومت کا پاکستان کی حکومت کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی حکومت درخواست کا جائزہ لے کر پاکستان کی جانب سے موصول ہوئے خط کا مناسب وقت پر جواب دے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، جبکہ علی عمران کی حوالگی سے قبل پاکستانی حکومت حسن نواز، حسین نواز، سلیمان شہباز اور اسحاق ڈار کی حوالگی کا بھی مطالبہ کر چکی ہے۔ جس پر برطانوی حکومت کی جانب سے تا حال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

دوسری جانب شریف خاندان کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عثمان کی گرفتاری کے بعد منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں شہباز شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

شہبازشریف خاندان کے سی ایف او محمد عثمان سے ہونیوالی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آگئی ۔ نیب نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر محمد عثمان نے منی لانڈرنگ میں شہباز شریف فیملی کی معاونت کی ہے۔نیب نے شریف خاندان کے سی ایف او محمد عثمان سےاب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف ایم یو نے شہباز شریف کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز پر رپورٹ نیب کودی، 23اکتوبر2018 کو منی لانڈرنگ،آمدن سے زائداثاثوں کی تحقیقات کاآغازہوا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ شہباز شریف فیملی نے نے آمدن سےزائد7 ارب کے اثاثے بنائے۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہباز شریف خاندان نے آمدنی کو ظاہر کرنے کیلئے جعلی ذرائع بنائے اور ملازمین سےملکرآرگنائزڈمنی لانڈرنگ کی گئی۔ 

ملزم محمد عثمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث اور منی لانڈرنگ میں سہولت کار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم محمد عثمان نے شہباز شریف اوردیگر کی منی لانڈرنگ کے لیے سہولت فراہم کی اورمنی لانڈرنگ میں اہم کردار اداکیا۔

سی ایف او شہبازشریف،حمزہ شہباش،سلمان شہبازکی ہدایات پرمنی لانڈرنگ کرتےتھے۔

خیال رہے کہ عید کے روز گرفتار ہونیوالے ملزم محمد عثمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں اور پوچھ گچھ کے دوران مزید انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store