پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو ناقابلِ یقین ریلیف مل گیا، جیالوں کے لیے خوشی کی خبر آگئی

 آصف علی زرداری فائل فوٹو آصف علی زرداری

احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم کی کارروائی 7 اگست تک مؤخر کر دی۔

عدالت نے سابق صدر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔

فاروق ایچ نائیک کے معاون اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور آصف ذرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ آج فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ جب تک ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا، فاروق ایچ نائک کراچی میں مصروف ہیں وقت دیا جائے۔

جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ فاروق ایچ نائیک کہاں مصروف ہیں؟ اس پر معاون وکیل نے بتایا کہ سینیٹ کا اجلاس ہے۔ کشمیر کے حوالےسے، فاروق ایچ نائک وہاں مصروف ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں تو معاون وکیل دلائل دیں۔ ع

دالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store