ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کےدرمیان ثالثی کاعمل جاری ہے،ثالثی کا عمل سست ہے لیکن بند نہیں ہوا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان محاذ آرائی روکنے کی کوشش کی،ہم امن کی کوششوں میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال 12 اکتوبر کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر اعظم پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاض اور تہران کے پاس بات چیت کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،بات چیت براہ راست ہو یا کسی ثالث کے ذریعے ایران تیار ہے اورسعودیہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی ثالث کار کو انکار نہیں کیاہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں کیونکہ سعودیہ ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور پڑوسی کے ساتھ ہمیشہ رہنا ہے۔

install suchtv android app on google app store