بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، کن معاملات پر ہوا تبادلہِ خیال؟ اہم خبر آگئی

بلاول بھٹو اور شہباز شریف فائل فوٹو بلاول بھٹو اور شہباز شریف

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان بلاول ہاوس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں بلاول اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی اور ساتھ ہی دونوں رہنماوں نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دور میں ہو رہی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اب اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اس لیے ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لیے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں اے پی سی کے تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے بھی مکمل اتفاق کیا۔

install suchtv android app on google app store