سری نگر سوشل میڈیا یا ٹرینڈ بنا کر نہیں پہنچا جا سکتا، لیگی رہنما احسن اقبال کی حکومت پر شدید تنقید

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر سوشل میڈیا یا ٹرینڈ بنا کر نہیں پہنچا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عملی اقدامات کرے۔احسن اقبال نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلائے اس کے علاوہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں دوبارہ اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو ایک سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق بحال کئے جائیں۔

احسن اقبال نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کی سلامتی کونسل میں بلا مقابلہ ممبر بننے میں مدد کی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت جتنی کلبھوشن یادیو کے حقوق کے لیے سرگرم ہے، اتنی اگر مقبوضہ کشمیر کے حقوق کے لیے ہوتی تو وہ آزاد ہو جاتا۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے لیے حکومت نے ایک خصوصی آرڈیننس جاری کیا، اس کی حکومت کو کیا ضرورت تھی؟

install suchtv android app on google app store