قومی ایئر لائن نے فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی کے سلسلے میں خوش خبری سنادی

قومی ایئر لائن فائل فوٹو قومی ایئر لائن

قومی ایئر لائن نے فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی کے سلسلے میں خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے معاملے کے بعد پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن لانے کے لیے متبادل انتظامات کر لیے۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے پیرس سے براہ راست پاکستان کے لیے سفر کر سکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن لائے گی، اس سلسلے میں 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوں گے، 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی جب کہ 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، اس سے پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے مسافروں کو بھی ان کے وطن پہنچائے گی۔

install suchtv android app on google app store