بلاول زرداری مریم نواز کے ساتھ کونسی رشتے داری نبھا رہے ہیں؟ فیاض الحسن چوہان نے حقائق سے اٹھایا پردہ

بلاول زرداری اور مریم نواز فائل فوٹو بلاول زرداری اور مریم نواز

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی کوشش میں ہے،اپوزیشن کبھی نیک اور ایک نہیں ہوسکتی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مریم نواز، شہباز شریف، بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ ناکام ہوا لیکن مولانا فضل الرحمان کی کروڑوں روپے کی دیہاڑی لگ گئی۔

شہباز شریف بلاول بھٹو سے زیادہ سیانے نکلے،بلاول بھٹو کی جتنی عمر ہے۔ شہبازشریف کاصرف تجربہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف سے ملاقات کے لئے بلاول بھٹو تیار نہ تھے۔ مولانافضل الرحمان نےبلاول بھٹواورشہبازشریف کی ملاقات کرائی۔ کل دونوں نے ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ اپوزیشن کبھی نیک اور ایک نہیں ہوسکتی۔

کل پریس کانفرنس کے آخر پرساری پشتو اور فارسی سمجھ آگئی۔ صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن نے کہا کہ اب مولانا فضل الرحمان کی کوششوں پر پانی پھر چکا ہے۔

فضل الرحمان کو نظر آرہا تھا کہ بلاول لاہور آئے تو دیہاڑی لگا لوں گا۔ مولانا فضل الرحمان 73کےآئین کے تناظر میں 74اے پی سیز کرچکے ہیں۔

عمران خان سے بغض فضل الرحمان کو سونے نہیں دیتا۔ فضل الرحمان کون لیگ اور پیپلزپارٹی کو استعمال کرنے کا چسکا پڑ گیا ہےجبکہ بلاول زرداری اور آصف زرداری سمیت پوراخاندان جعلی ٹی ٹیز میں پھنس چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store