نواز شریف کی طبیعت انتہائی خراب، لندن سے لیگی کارکنوں کے لیے افسوسناک خبر آگئی

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالتی حکم کی روشنی میں نواز شریف رپورٹس رجسٹرار آفس میں جمع کروائیں۔

میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کو کورونا وباء کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔ نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔ میاں نواز شریف کا اس کرونا وباء کے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ کورونا وباء کے دوران میاں نواز شریف کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف کی طبی علاج لندن میں ہی ہو رہا ہے اور ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نواز شریف اپنی علاج گاہ کے قریب ترین رہیں۔

نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں۔ میاں نواز شریف کے دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019ء کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔ نواز شریف کی 13 جنوری، 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل کو بھی میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لاپور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد کم و بیش ماہ قبل لندن روانہ ہوچکے ہیں اور وہاں پر انکا علاج جاری ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں میاں نواز شریف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں علاج کی غرض سے لندن جانے کی اجازت دی جائے وہ ٹھیک ہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store