پی آئی اے کے لیے اچھی خبر آگئی

پی آئی اے کے لیے اچھی خبر آگئی فائل فوٹو پی آئی اے کے لیے اچھی خبر آگئی

ترکش ایئر لائن نے پی آئی اے کے ساتھ کوڈ شیئرنگ کے نئے معاہدے کے لیے حامی بھر لی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اور ترکش ایئر لائن کے درمیان کوڈ شیئرنگ سے متعلق نیا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت قومی ایئر لائن کے مسافر استنبول سے برطانیہ اور یورپ کے لیے سفر کر سکیں گے۔

نئے معاہدے کی پیشکش چیف ایگزیکٹو ترکش ایئر نے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک کے مکتوب کے جواب میں کی ہے۔پیشکش کے مطابق ترکش ایئر اور پی آئی اے کے درمیان یکطرفہ کوڈ شیئرنگ معاہدے کو دوطرفہ کیا جائے گا۔
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے اپنے خط میں یورپی روٹس کے مسافروں کی سہولت کے لیے کوڈ شیئرنگ کی پیشکش کی تھی۔دونوں ایئر لائینز برمنگھم، لندن، میلان بارسلونا، کوپن ہیگن اور اوسلو کے لیے کوڈ شیئرنگ کریں گی۔

پی آئی اے کے مسافر ترکش ایئر لائن کے استنبول ایئر پورٹ سے یورپی روٹس کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔

کوڈ شیئرنگ کا معاہدہ پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کے باعث برطانیہ، یورپ اور امریکہ کی جانب سے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کے تناظر میں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store