آرمینیا اور آذربائیجان تنازعہ، پاکستان نے بھی مذمتی بیان جاری کردیا

آرمینیا اور آذربائیجان  کی سرحد فائل فوٹو آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ آرمینیا کی طرف سے آذربائیجان کے سرحدی قصبے پر حملے کی پاکستان مذمت کرتا ہے، آرمینیائی فوج نے 12جولائی کو آذربائیجان کے قصبے تووز پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ آرمینیا کے حملے سے بہت سے آذربائیجانی مارے گئے، پاکستان غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ نوگورنوکاراباخ تنازع حل نہ ہونا تو خطے کے امن کے لیے شدیدخطرہ ہے، آرمینیائی اقدام کا مقصد بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے، نوگورنوکاراباخ تنازعے کے پر امن حل کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

’پاکستان نوگورنوکاراباخ تنازع پر اصولی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان آذربائیجان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے‘۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سرحدی تنازع کے نتیجے میں آرمینیا اور آذربائیجان کی فوجیں آمنے سامنے آگئی تھیں، چھڑپ کے باعث کئی آذربائیجانی فوجی مارے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store