وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا سے صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا سے صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا سے صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکرادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ، شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھے رو بہ صحت کیا ، صحتیابی اورخیرسگالی کے پیغامات بھیجنے والوں کاشکرگزارہوں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم وطنوں سے گزارش ہے گھبرائیں نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، علامات محسوس ہوں توتاخیر نہ کریں فوری طبی ماہرین سے رابطہ کریں، علامات محسوس ہونے پرمیں نے ملاقاتیں اور اجلاس منسوخ کر دیے، فوری ٹیسٹ اور جلد علاج شروع ہو جانے کے سبب طبیعت سنبھلنے لگی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا مجھے پلازمہ بھی انجیکٹ کیا گیا ، ملٹری اسپتال راولپنڈی میں طبی عملے کے خیال رکھنے پر بہت شکرگزارہوں، گھر منتقل ہو چکا ہوں،خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں ، انشااللہ دوبارہ ٹیسٹ درست ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر شفاف سیاسی قیادت کا سامنے آنا ناممکن ہے ، وقت آگیا ہے کہ ہم بے جا کیچڑ اچھالنا بند کر دیں ، اصلی مجرموں کو کٹہرے میں لائیں تاکہ وہ بے نقاب ہوں۔

یاد رہے 3 جولائی وزیر خارجہ شاہ محمود نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا ہے ، اللہ کے فضل و کرم سے خود کو مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں، وزارت کے امور گھر سے ہی سر انجام دوں گا۔

install suchtv android app on google app store