بلاول صاحب، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، وزیراعظم کی بہن پر ناقابل یقین الزامات پر حکومتی ردِ عمل

عمران خان اور بلاول بھٹو فائل فوٹو عمران خان اور بلاول بھٹو

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں باتیں بلاول کو زیب نہیں دے دیتی، وزیر اعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر جاری ویڈیو بیان میں کیا. انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں خاصی گری ہوئی زبان استعمال کی. خاتون کے بارے میں اس قسم کی باتیں بہت نیچ حرکت ہے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وہ آخری بندہ ہے, جس نے عمران خان پر کرپشن کا الزام لگایا۔ خان صاحب کو کسی نے مسٹر 10 پرسنٹ کہا اور نہ ہی بہن سے متعلق کبھی کسی نے بات کی، اسی لیے ہم بلاول بھٹو کے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول اس قسم کی باتیں نہ کریں وہ تو سو کراٹھے تھے یا پھر وہ زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔ بلاول بھٹو کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ایسی باتیں کرکے بلاول بھٹو نے اپنا مذاق بنالیا ہے۔ بلاول نے ماضی کی ایک بڑی پارٹی کو لاڑکانہ تک محدود کردیا ہے۔ بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں۔

شبلی فراز کا چیئرمین پیپلز پارٹی سے متعلق مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے پاس سیاسی طور پر کوئی ایجنڈا نہیں، اس لیے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں۔

عمران خان پر کرپشن کا الزام لگانے سے پہلے بلاول کو 10بار سوچنا چاہیے تھا۔ وہ اوٹ پٹانگ باتوں کے بجائے اپنے اور خاندان کے اوپر اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیں۔

install suchtv android app on google app store