حکومتِ پاکستان نے ’واہگہ بارڈر‘ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، جانیے تفصیلات

واہگہ بارڈر فائل فوٹو واہگہ بارڈر

پاکستان کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لے واہگہ بارڈر کو پندرہ جولائی سے کھولنے کا فیصلہ، افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی حکومت کی جانب سے کی گئی خصوصی درخواست پر حکومتِ پاکستان نے واہگہ بارڈر کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 پاکسدتان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے تناظر میں بارڈر پر تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔

پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ان شعبوں میں تجارت اور معاہدے کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store