مریم نواز نے چپ کا روزہ توڑ کر اچانک کیا بڑا فیصلہ کرلیا؟ لیگی جماعت سے اہم خبر آگئی، جانیے تفصیلات

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے اس ضمن میں حتمی فیصلہ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مر یم نواز نے پارٹی کو تجویز دی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت حکمرانوں کی دیگر ناکامیوں کے بعد سیاسی میدان میں متحرک ہونا پارٹی اور عوام کیلئے فائدہ مند ہوگا،اسلئے جلسے جلوس بے شک نہ کیے جائیں مگر پارٹی اراکین اور کارکنوں سے مختلف شہروں اور صوبوں میں ملاقاتوں کے ذریعے سیاسی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔

ذرائع نے بتایا مریم نواز نے کب سیاست میں متحرک ہونا ہے اس کا فیصلہ (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی کر یں گے۔

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا۔

نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے بعد 13جولائی 2018 کو وطن واپسی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا، عین اس وقت سزاسنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔

نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بیگناہ نواشریف کو دباؤ میں آکر ناحق سزا سنائی گئی۔

وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔

install suchtv android app on google app store