صدر مملکت عارف علوی کا کن ممالک میں آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ؟؟؟ دنیا حیران

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے فائل فوٹو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کاٹریڈڈپلومیسی اور پاکستانی آم کی شوکیسنگ کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے دوست ممالک کو آموں کا تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عارف علوی کی جانب سے تحفے سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا جس میں 17ممالک کے سربراہان مملکت کو پاکستانی آموں کا تحفہ بھیجنے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

آموں کا تحفہ کویت، سعودی عرب، ترکی، قطر، اومان، ملائیشیا، موروکو، نیپال، سنگاپور، اسپین، برطانیہ، اٹلی سمیت دیگر دوست ممالک کو بھیجا جائے گا۔

ایوی ایشن سے ترک، قطر اور ایمریٹس ائیرلائن کا جولائی اور اگست کا شیڈول طلب کرلیا گیا، جولائی اور اگست کے مہینے کا قومی ائیرلائن کا متعلقہ ممالک کا شیڈول بھی طلب کیا گیا ہے۔

17ممالک کے صدور کو 4 ہزار 810کلو آم پہنچائے جائیں گئے۔ سی اے اے کو خصوصی کارگو اور دیگر سروسز ادا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ آموں کی بروقت اور بحفاظت ترسیل پرسول ایوی ایشن سے تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store