برطانیہ سے پاکستان کیلئے ٹکٹوں کی لاگت میں ہوشربا اضافہ، مسافر سر پکڑ کر بیٹھ گئے

قومی انٹرنیشنل ائیرلائن فائل فوٹو قومی انٹرنیشنل ائیرلائن

برطانیہ کی تین منازل، یورپی یونین اور امریکہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی کے بعد برطانیہ سے پاکستان کیلئے ٹکٹ کی قیمتیں 300 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کیلئے ریٹرن ٹکٹ کی اوسط لاگت 500 سے 650 پونڈ تھی لیکن پی آئی اے کے آپریشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد اس میں تین گنا اضافہ ہو گیا اور یہ 1500 سے 2700 پونڈ تک پہنچ گئی۔

ایک بڑی ٹریول ویب سائٹ سکائی سکینرز پر ترکش ائر لائن کا لندن سے لاہور کا سستا ترین ریٹرن ٹکٹ 1445 پونڈ کا ہے جو تقریباً 300000 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

برٹش ائر ویز، جس نے حال ہی میں اپنی پروازیں شروع کی ہیں، پاکستان کیلئے یہی ٹکٹ 2000 پونڈ سے زائد میں آفر کر رہی ہے، جو 400000 روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

قطر ائرویز اور امارات ائرلائن سے سنگل ٹریولر کا ٹکٹ 2500 پونڈ ہے جو برطانیہ سے پاکستان کیلئے ریٹرن ٹکٹ کی بے مثال قمیت ہے۔ قطر ائرویز اور برٹش ائرویز کی ایک اور پرواز سے لاگت 2796 پونڈ ہے۔

install suchtv android app on google app store