کورونا سے متعلق پاکستان پر من گھڑت الزامات، برطانوی اخبار کو جگ ہنسائی کا سامنا

  • اپ ڈیٹ:
برطانیہ میں پچاس فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا ہے فائل فوٹو برطانیہ میں پچاس فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا ہے

برطانیہ میں پچاس فیصد کورونا کیسز پاکستان سے منتقل ہونے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا، برطانوی اخباروں نے صرف تیس کیسز کی بنیاد پر پاکستان پر من گھڑت الزام لگایا۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو سرکاری فنڈ پر چلنے والے ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کی طرف سے پاکستان سے متعلق اعداد و شمار فراہم کیے گئے۔

ٹیلی گراف کو بتایا گیا تھا کہ صرف تیس کیس پاکستان سے آئے، لیکن اخبار نے خبر میں مصالحہ رکھنے کے لیے یہ بات شائع نہیں کی۔

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے حکام کے مطابق ایسی ہی خبریں ’دی سن‘ اور ’ڈیلی میل‘ نے بھی شائع کی تھیں۔

برطانوی ارکان پارلیمنٹ ناز شاہ اور افضل خان کی سخت تنقید کے بعد اخبارات نے صرف ہیڈلائنز بدلیں ، باقی خبر ویسی ہی رکھی۔ کسی چیز کا تذکرہ تک نہ کیا۔

install suchtv android app on google app store