کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں ورنہ گھر کی راہ لیں، وزیراعظم کی اپنی ٹیم کو تنبیہہ

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی اور واضح کیا حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترجیحات تبدیل کرتے ہوئے کارکردگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا بریفنگ نہیں، اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق روایتی حربے ختم ہوگئے ہیں، وزرا، مشیران اور معاونین کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی جبکہ سیکریٹریز، بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہان کو کارکردگی سے جانچا جائے گا ، حکومتی فیصلوں پر کتناعمل ہوا؟ وزرا و دیگر کو حقائق بتانا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھرکی راہ دکھانے کی ٹھان لی ہے اور حکومتی امورمیں تاخیری حربے دکھانے والوں کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ، کیا ہے۔

محکموں،وزارتوں کی بریفنگ کے اعدادوشمار وزیراعظم نے ڈائری میں ریکارڈ کر رکھے ہیں، وزیراعظم نے دونوں ڈائریاں کھول لیں اور تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ حکومتی امور میں کوتاہی برداشت نہیں۔

install suchtv android app on google app store