انتخابی عذر داریوں کے لیے سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل

  • اپ ڈیٹ:
سپریم کورٹ نے انتخابی عذر داریوں کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے فائل فوٹو سپریم کورٹ نے انتخابی عذر داریوں کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے

سپریم کورٹ نے انتخابی عذر داریوں کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ نے مختلف انتخابی عذر داریوں کی 67 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں جس کے لیے 3 رکنی خصوصی بینچ 14 جولائی کو دن ایک بجے سماعت کرے گا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف اسلم شاہ کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف عثمان ڈار کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپیلوں کی سماعت کے لیے فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن 2020 کا تفصیلی شیڈول جاری کر رکھا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ 16 جولائی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کی فہرست 17 جولائی کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 23 جولائی ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرنگ آفیسرز کے فیصلے کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 27 جولائی مقرر کردی گئی۔ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے فیصلے کے لیے آخری تاریخ 3 اگست ہوگی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کی آخری فہرست 4 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات کی نظر ثانی کے لیے آخری تاریخ 5 اگست مقرر کردی گئی۔ امیداواروں کو انتخابی نشانات 6 اگست کو دیئے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اگست کو گلگت بلتستان میں پولنگ کا دن ہو گا۔

اس سے قبل 30 مارچ سپریم کورٹ پاکستان نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کی اجازت دے دی تھی۔

install suchtv android app on google app store