عمران خان کے نئے پاکستان سے آنیوالی خبر نے عوام کا دل خوش کردیا، جانیے تفصیلات

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بلوچستان نے صوبے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر رقم حاصل کرنے والے 90 افسران سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طور پر اپنے آپ کو غریب ظاہر کرکے رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائری کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک 90 افسران سے ایک کروڑ سے زائد رقم ریکور کرلی گئی ہے جب کہ نصیرآباد میں لائیو سٹاک کے گریڈ 17 کے ملازمین میاں بیوی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

مزید افسران کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے، جیسے جیسے ثبوت ملتے جائیں گے مزید افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آٹے کی قیمتوں پر برہم ہوگئے۔ متعلقہ اداروں کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی۔ محکمہ خوراک اور انتظامی آفیسرز کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے چوبیس گھنٹے میں آٹے کی سپلائی اور سرکاری قیمت پر عمل کرائیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوز مافیا کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا، مقرر کردہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر آٹے کی فروخت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اوور چارجنگ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے، فلور ملز مالکان ہوں یا کسی اورجانب سے رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

بیس کلو آٹے کےتھیلے کی 860 روپے قیمت پر عمل کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ کے فیصلوں پر سختی سے عمل کرایا جائے اور جو رکاوٹ بنے اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ خوراک کے حکام اورانتظامی آفیسرز فیلڈ میں نکل کی قیمتوں کا جائزہ لیں۔

install suchtv android app on google app store