ہندوؤں کو اسلام آباد میں مندرکی تعمیر کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، مسلم لیگ(ن) بھی میدان میں آگئی

مندر کی تعمیر فائل فوٹو مندر کی تعمیر

مسلم لیگ ن کے اقلیتی رہنما اسفن یار بھنڈرا نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر روکنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے 11اگست 1947ء کے خطاب میں اقلیتوں کو واضح طور پر حقوق دیئے ۔ ہندوئوں کو مندر کی تعمیر سے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں بیان میں کہا ہے کہ ہم سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے مندر کی تعمیر کے حوالے سے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ سید پور ویلج اور روال ڈیم کے قریب بند پڑے مندروں کو کھولا جائے اور قائد اعظم کی سوچ کے مطابق اس ملک کو ترقی یافتہ بنایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں سب کے لیے برابر کے حقوق ہیں چاہے وہ کسی بھی جماعت کسی بھی مسلک سے تعلق کیوں نہیں رکھتا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیخلاف ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائرکردی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت ،کابینہ ڈویژن ،سی ڈی اے اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں مندر کی تعمیر کیخلاف نئی درخواست دائر کردی گئی، جس میں وفاقی حکومت ،کابینہ ڈویژن ،سی ڈی اے اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مندر کیلئے فنڈز کو غیر اسلامی اورغیر آئینی قرار دیا جائے ۔

install suchtv android app on google app store