اہلیہ کے بہیمانہ قتل کا الزام، پاکستان کے مشہور صحافی کو گرفتار کر لیا گیا، اہم خبر آگئی

رپورٹ فائل فوٹو رپورٹ

مشہور صحافی علی سلمان علوی کا اپنی اہلیہ صدف زہرہ کو جان سے مارنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا، صدف زہرہ کی بہن نے اپنے بہنوئی کے خلاف درخواست دی تھی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی علی سلمان علوی کا اپنی اہلیہ صدف زہرہ کو جان سے مارنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا۔ صدف زہرہ کی بہن نے اپنے بہنوئی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ میری بہن صدف زہرہ کی جب موت ہوئی اس دن علی سلمان کی مجھے کال آئی اور اس نے مجھے روتے ہوئے کہا کہ ’’ میں برباد ہوگیا ہوں، تم جلدی ہمارے گھر آؤ، صدف نے خود کو کچھ کر لیا ہے۔ یہ کہتے ہی علی سلیمان کی جانب سے فون بند کر دیا گیا۔

علی سلیمان کا فون بند ہوتے ہی میں نے اپنے چھوٹے بھائی فہد کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ جب میں اپنی والدہ اور خاوند کے ہمراہ علی سلیمان کے گھر پہنچی تو گھر کے اندر داخل ہو کر دیکھا کہ میری بہن صدف زہرہ کی نعش پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی، پاس ایک سیڑھی بھی موجود تھی۔

میں نے سیڑھی پر چڑھ کر جب صدف زہرہ کو نیچے اتارہ تو وہ مردہ حالت میں تھی ‘‘۔

صدف زہرہ کی بہن کے مطابق ’’ علی سلیمان ہمیشہ ہی میری بہن کو تنگ کرتا اور مار پٹائی کرتا تھا۔ کئی بار اسے سمجھایا گیا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ علی سلیمان ہی میری بہن کو مارنے والا ہے،لہٰذا اسکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ‘‘۔

یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ علی سلمان علوی کا شمار پاکستان کے مشہور ترین پرڈیوسروں میں ہوتا ہے۔ وہ نامور اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کے نجی ٹی وی چینل پر شروع ہونے والے پروگرام ’’ ہم دیکھیں گے‘‘ کے پرڈیوسر بھی رہ چکے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store