توشہ خانہ ریفرنس: احتساب عدالت نے نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا ہے۔

اشتہار کے مطابق نوازشریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں۔ عدالت نے نوازشریف کو پیش ہو کر توشہ خانہ ریفرنس کا جواب دینےکے لیے17اگست تک آخری مہلت دی ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آصف زرداری ایک ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں۔

پراسیکیوٹر قومی احتساب بیورو(نیب) نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔

نوازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں توشہ خانے سے گاڑی حاصل کی اور اسکی ادائیگی انورمجید نے جعلی بینک اکاؤنٹ سے کی۔ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے اور انہوں نے توشہ خانے سے گاڑی حاصل کرنے کیلئے کوئی درخواست بھی نہیں دی تھی۔

آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں اور گاڑیوں کی15 فیصد ادائیگی جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کی۔

نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری نے گاڑیوں کی15 فیصد ادائیگی جعلی اکاونٹس کے ذریعے کی۔ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں۔

آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔ نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store