جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی کارروائی مؤخر

  • اپ ڈیٹ:
 آصف زرداری و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی کارروائی مؤخر کردی گئی ہے فائل فوٹو آصف زرداری و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی کارروائی مؤخر کردی گئی ہے

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپورو دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ 

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، فریال تالپور و دیگر ملزمان پر آج فرد جرم عائد ہونی تھی، اس سلسلے میں نیب کراچی نے آصف زرداری کیلئے بلاول ہاؤس میں وڈیولنک کا انتظام کیا تھا۔

احتساب عدالت کراچی کی جانب سے انور مجید کیلئے اسپتال میں ہی ویڈیو لنک کا انتظام مکمل کیا، رجسٹرار احتساب عدالت کراچی انور مجید کی ویڈیو لنک پر شناخت کی تصدیق کی۔

کیس کی سماعت کے موقع پر حسین لوائی، طحہ رضا، محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں ویڈیولنک پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ذرائع کے مطابق کورونا کے باعث جیل میں موجود ملزمان پر ویڈ یولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ جو ملزمان جیل میں نہیں ہیں وہ ذاتی حیثیت میں فرد جرم کیلئے پیش ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store