ہر قیمت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوہ ہے: جنرل قمر جاوید باجوہ

  • اپ ڈیٹ:
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں ہے۔

پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہمارے شہداء، ہمارے ہیرو کے عنوان سے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی بہادری، ان کے لازوال جذبے اورمثالی قیادت کے درخشندہ باب کو یاد کیا گیا ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیوہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق عظیم شہداء صوابی، خیبرپختونخوا اور غذر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہیرو ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق شہداء نے اپنے خون سے ہر مشکل کے خلاف عزم وہمت کی تاریخ رقم کی ہے۔

install suchtv android app on google app store