مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری، پی آئی اے کی کرایوں میں مزید کمی کا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن فائل فوٹو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔

 پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اندرون ملک کی پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے کرایہ 9 ہزار 572 روپے رکھا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو 7 کلوتک ہینڈ کیری کی اجازت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج سے نافذ العمل ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایک دہائی سے زائد سے مالی خسارے میں ہے اور فضائی آپریشن 10فیصد رہ گیا ہے، اسی لیے زیادہ تنخواہ یافتہ طبقے کی تنخواہوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ گروپ ایک سے چار تک کے ملازمین کی تنخواہوں کمی نہیں کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ سے 2 لاکھ روپے تنخواہ پر 10 فیصد ، 2 لاکھ سے 5 لاکھ تک 15 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد تنخواہ پر 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store