شہبازشریف کی ڈاکٹر ظفرمرزا کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا

شہبازشریف کی  ڈاکٹر ظفرمرزا کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا فائل فوٹو شہبازشریف کی ڈاکٹر ظفرمرزا کی کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا

 قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کی کورونا وبا سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

ایک بیان میں شہبازشریف نے معاون خصوصی برائے صحت کے لیے نیک تمناوَں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ظفرمرزا سمیت تمام کورونا کے مریضوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور طبی ہدایات کے مطابق میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

معاون خصوصی نے لکھا ہے کہ تمام اختیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں۔ مجھے ہلکی سی علامات ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ دیگر ساتھی اپنا بہترین کام جاری رکھیں، آپ بڑی تبدیلی لارہے ہیں اور مجھے آپ پر فخر ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما سید امین الحق بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم وہ صحت یاب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ ن لیگی تمام رہنما کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store