جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی جائیدادوں پر وضاحت طلب

  • اپ ڈیٹ:
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ فائل فوٹو جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی جائیدادوں پر وضاحت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا ہے جو آر ٹی او کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نوٹس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی 3 جائیدادوں پر وضاحت مانگی گئی ہے۔

پسِ منظر
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے 19 جون 2020 کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیا تھا جو 10 رکنی لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ تھا تاہم بینچ کے 7 ججز نے جسٹس قاضی کی اہلیہ کے ٹیکس معاملات ایف بی آر کو بھیجنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا تھا کہ انکم ٹیکس کمشنر جسٹس فائز کی اہلیہ اور بچوں کو نوٹس جاری کرے گا جس پر 60 روز میں کارروائی مکمل کی جائے گی۔

عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا کہ جسٹس فائز کی اہلیہ اور بچے لندن کی تینوں جائیدادوں کے حوالے سے ذرائع اور وسائل کے بارے میں ایف بی آر میں وضاحت دیں۔

install suchtv android app on google app store