بھارتی فوج کی کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی، آئی ایس پی آر

  • اپ ڈیٹ:
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی، آئی ایس پی آر فائل فوٹو بھارتی فوج کی کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ رات ایل او سی پر آبادی کو نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ سے 5 شہری زخمی ہوگئے جن میں 2 بچے اور 2 معمر خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے پاک آرمی کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store