پارک لین ریفرنس: آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

  • اپ ڈیٹ:

احتساب عدالت میں آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی ہے، کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

پارک لین ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔ ڈی جی نیب سندھ نجف مرزا نے تین پراسیکیویشن ٹیمیں تشکیل دیں۔

آصف زرادری پر بلاول ہاؤس کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنی تھی جس کیلئے پراسیکیویشن ٹیم کے سربراہ شہبازسہوترا وہاں موجود تھے۔ این آئی سی وی ڈی میں انورمجید پر فردجرم عائد کی جانی تھی۔ نیب کورٹ کراچی میں ملزم فاروق عبداللہ، شیرعلی اور سلیم فیصل پر فر جرم عائد ہونے تھی۔

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزم نامزد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

install suchtv android app on google app store