کیا حکومت نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن جیسے بڑے ادارے کو بند کر دیا ہے؟ حکومتی رد عمل آ گیا

زلفی بخاری فائل فوٹو زلفی بخاری

پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کر رہے بلکہ تشکیل نو کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے کہا کہ بدانتظامی اور سیاسی تقرریوں نے پی ٹی ڈی سی کو غیر فعال اور خسارے والا ادارہ بنادیا تھا، تبدیلیوں کامقصدپی ٹی ڈی سی کی کارکردگی کوعالمی معیارکےمطابق بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے لیے چیخ و پکار کرنےوالےجان لیں کہ اسے ایک فعال ادارہ بنایاجارہاہے،سرکاری اداروں کاراگ الاپنےوالوں کا کیا دھرا ہم ٹھیک کر رہے ہیں،پی ٹی ڈی سی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی میں 2011 سے 2013 تک 706 افراد سیاسی بنیاد پر بھرتی کیے گئے،سرکاری ادارے سیاسی ورکروں کی آماجگاہ بنے ہوں تو اداروں کا یہی حال ہوگا، پی ٹی ڈی سی کا مجموعی خسارہ 65 کروڑ روپے ہوچکا ہےاورسالانہ خسارہ30سے35کروڑ روپے ہے جب کہ پی ٹی ڈی سی موٹل کا سالانہ خسارہ 25 سے 30 کروڑ روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store