حفاظتی کٹس ،حقوق مانگنے پر گرفتاری شرم ناک عمل ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو طبی سے متعلق کہا کہ میڈیکل عملہ تیزی سے متاثر ہورہا ہے اور حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں، ڈاکٹرز کے بجائے غیر متعلقہ لوگوں سے پوچھا جارہا ہے کہ وبا سے کیسے نمٹیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں ملک بھر سے ینگ ڈاکٹرز نمائندگان کی شرکت کی اور چیئرمین پی پی پی کو شعبہ صحت کی صورتحال سے پر بریفنگ دی گئی۔

اس دوران بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں ڈاکٹرز پر پولیس کے تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وائے ڈی اے آزاد کشمیر کے گرفتار ڈاکٹروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حفاظتی کٹس ،حقوق مانگنے پر گرفتاری شرم ناک عمل ہے، سندھ جلد ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لئے قانون سازی کرے گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان بھرمیں ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا رسک الاؤنس دیا جائے کیونکہ طبی عملہ تیزی سےمتاثر ہورہا ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے بجائے غیر متعلقہ لوگوں سے پوچھا جا رہا ہے کیسے وبا سے نمٹیں، اس دوران بھی چیئرمین پیپلز پارٹی وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنا نہ بھولے اور کہا کہ وباکےدنوں میں عمران خان کی حکومت نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز نے رسک الاؤنس دینے پر سندھ حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر میں ڈاکٹرز کو سندھ کی طرز کا رسک الاؤنس دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store