جج ارشد ملک کی نوکری سے برطرفی، شہباز شریف بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

  • اپ ڈیٹ:
شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہورہائیکورٹ کے 7جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی برطرفی کا فیصلہ آتے ہی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوں کہ اس نے ملک وقوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے محمد نوازشریف کی بے گناہی کوثابت کردیا۔

ثابت ہوگیا کہ جج نے انصاف پہ مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی۔ سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ محمد نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیاجائے۔

لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ دراصل محمدنوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل ہے کہ محمد نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی میں سینئر سات ججز نے شرکت کی۔

اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہوئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ دیا کہ ویڈیو اسکنڈل کے متنازعہ جج ارشد ملک کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store