پی آئی اے کے ہوٹل کو ’ٹرمپ ٹاور‘ میں بدلنے کی کوشش، عمران خان نے ٹرمپ کے داماد کا منصوبہ خاک میں ملا دیا

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

نامور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے داماد چاہتے ہیں کہ وہ پی آئی اے کے ملکیتی ہوٹل کو خرید کر وہاں پر ٹرمپ ٹاور بنائیں، جس کے بعد حکومت کی جانب سے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کو روک دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ڈاکتر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر روز ویلٹ ہوٹل کو لے کر بحث کی جا رہی ہے۔ پریس کانفرنسیں ہو رہی ہیں لیکن خدا کا شکر ہے کہ یہ معاملہ بھی حل ہوگیا ہے، لیکن کچھ حقائق ایسے ہیں کہ جو بتائیں نہیں جا رہے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر کے داماد چاہتے تھے کہ حکومت پاکستان اس ہوٹل کو بیچ دے اور وہ اسے خرید کر اسکی جگہ پر ٹرمپ ٹاور تعمیر کروائیں، لیکن اس سب میں اچھی بات یہ ہے کہ عمران خان نے اس کی نجکاری روک دی اور ٹرمپ کے داماد کا منصوبہ پورا نہ ہوسکا۔

دوسری جانب سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان اور انکی حکومت کو امریکہ میں موجود روز ویلیٹ ہوٹل بیچنے سے روکنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

سیاستدانوں نے یہاں تک الزام عائد کر دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے میں مبینہ کرپشنز، جعلی پائلٹوں اور دیگر کی رپورٹ اس لیے پبلک کی ہے تا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی قومی ائیر لائن کا دام اونے پونے داموں آجائے، پی آئی اے کے شیئرز گر جائیں اور حکومت امریکہ میں موجود روز ویلیٹ ہوٹل کو بیچ ڈالے۔

اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن طلعت حسین نے ناقابلِ یقین انکشاف کر دیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف اینکر طلعت حسین کا کہنا ہے کہ ’’عمران حکومت کو روزویلٹ ہوٹل بیچنے سے متعلق منصوبے ترک کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

دوہری شہریت کے حامل وہ افراد جو ملک و قوم کے نقصان کے عوض ذاتی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کیلئے یہ دھچکا ہے۔ دیکھتے ہیں اب کیا ہوتا ہے‘‘۔

install suchtv android app on google app store