کورونا کیخلاف امریکہ نے دیا اہم ساتھ، ٹرمپ نے عمران خان سے کیا ہوا وعدہ وفا کردیا

  • اپ ڈیٹ:
ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا

امریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو میں وینٹی لیٹرز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو27 ملین ڈالر امداد فراہم کرچکا ہے۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے، 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کورون اسے نمٹنے کیلئے امریکا اب تک پاکستان کو 27ملین ڈالر امداد فراہم کرچکا ہے۔

امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے ونٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین کے حوالے کیے، اس موقع پر امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے کہا کہ وینٹیلٹرزامریکی صدر نے کورونا کے خلاف مدد کے لیے فراہم کیے، امریکا کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

جان جوزف ہیلمئیر کا کہنا تھا کہ 100 وینٹیلیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرہے، عطیہ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے۔ 

ممبر این ڈی ایم اے بریگیڈیئر وسیم الدین نے کہا کہ وینٹیلٹرز کورونا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے ، ونٹیلیٹرزملک میں ضرورت کےمطابق تقسیم کیےجائیں گے، جس سے کوروناکے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔

بریگیڈیئر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اےکوروناپرطبی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں کورونا وائرس کے معاملے پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں کورونا سے اموات پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ امریکی صدر نے پاکستان کو وینٹی لیٹر دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔

install suchtv android app on google app store